مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26اکتوبر 2014ء) مظفر گڑھ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مظفر گڑھ میں بھٹہ پور بائی پاس کے قریب بستی پنجے والی میں صبح سویرے 5 ڈاکوؤں نے 3 گھروں کو لوٹنے کے بعد پٹرول پمپ پر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس سے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن میں ایک کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا ہلاک ہونے والے کے شناخت عمران ، قاسم اور سلمان فرار ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت مشکا کے نام سے ہوئی ہے ، ڈاکوؤں سے اسلحہ اور دوربین اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے پولیس نے پانچوں ڈاکوؤں کو لیکر آنے والی کار اور اس کے ڈرائیور کوبھی اپنی حراست میں لے لیا ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے مطابق پانچوں ڈاکوملتان کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق بین الاضلاعی گینگ سے ہے ڈاکوؤں کے کار ڈرائیور سے تفتیش کی جائے گی