مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اپریل2019ء)مظفر گڑھ میں محکمہ لیبر کی عدم توجہ کے باعث چائلڈ لیبر پر پابندی کے باوجود کمسن بچوں سے چند روپوں کے عوض بدستور محنت مشقت کرائی جا ر ہی ہے ۔وزیراعلی کے احکامات کے باوجود بھٹوں ورکشاپوں ہوٹلوں و دیگر جگہوں پر چائلڈ لیبر سے کام لیا جا ر ہا ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے محکمہ لیبر کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ہیں ایک سروے کے مطابق سو میں سے صرف بائیس فیصد بچے اسکول جاتے ہیں جبکہ باقی بچوں کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے ۔
Prev Post