جنرل منیجر آپریشن نے امام بارگاہ ٹبی حسین آباد مظفرگڑھ کا دورہ بھی کیااور میپکو کے حوالے سے مسائل کوبھی چیک کیا۔جنرل منیجر آپریشن نے مینٹی نینس ریکارڈمرتب کرنے پٹرول بکس بنانے شکایات رجسٹرز کو اپ ٹوڈیٹ کرنیکا حکم بھی دیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر مظفر گڑھ سرکل انجینئرنذر محمدڈب نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کی کارکردگی کی بریفنگ جنرل منیجر آپریشن کو دی۔جنرل منیجر آپریشن نے سرکل کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ ایکسین راجیش کمار میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ،ایکسین یعقوب گدارامیپکوعلی پورڈویڑن،ایکسین محمدبلال خان میپکولیہ ڈویڑن،ایکسین فرقان ذکریا میپکوکوٹ ادوڈویڑن،ڈی سی ایم اظہارعلی بھی موجود تھے ۔
مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 ستمبر2019ء) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئرناصر رشید نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اورمجالس والے فیڈرز پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں میپکوکے حوالے سے شکایات کو فوری دور کیا جائے گا۔۔انہوں نے کہاکے صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔فیلڈافسران اپنی کارکردگی کو مزیدبہتر بنائیں۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائی مزید تیز کی جائے۔ لائن لاسز میں کمی،ڈیڈڈیفالٹرزسے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرزسے بلوں کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔ میپکو افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔