مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 فروری2017ء) مظفر گڑھ میں شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں نوبیاہتہ جوڑے میں تلخ کلامی ہو ئی جس کے بعد شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیاذرائع نے بتایا کہ 18سالہ نورین اور ساجد کی 7ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں کئی بارتلخ کلامی اور جھگڑے جسے واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم ساجد نے تیش میں آکر نورین کی ناک کاٹ دی اور فرار ہو گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر اشوہر میرا مجازی خدا ہے میں اسی کے ساتھ رہوں گی جس وجہ سے متعلقہ تھانے کی پولیس ملزم کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔