News

مظفر گڑھ میں سڑک پر بے لباس کی گئی خاتون کے کپڑے ملزمان سے برآمد

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 اگست 2021ء) : مظفر گڑھ میں سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کی گئی خاتون کے کپڑے ملزمان سے برآمد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں 8 اگست کو خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کرنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان سے خاتون کے پھٹے ہوئے کپڑے برآمد کر لیے۔ مظفر گڑھ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو برہنہ کر کے اس کے کپڑے ساتھ لے گئے تھے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کیس میں خاتون کے بھائی کی گرفتاری کے باوجود ملزمان نے شرمناک حرکت کی۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان کی 22 اگست کو وزیراعظم عمران خان کے نام لکھی گئی درخواست بھی سامنے آ گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 15 اگست کو ڈی ایس پی کوٹ ادو کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا، تھانہ محمود کوٹ گئے تو ملزمان کو ریلیف دینے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالا گیا۔ 

درخواست گزار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی بات نہ مانی گئی تو 5 گھنٹوں تک تھانے میں بند کر کے تشدد کیا گیا، انکوائری میں دھمکایا جاتا رہا ہے کہ 3 ملزمان کو بے گناہ قرار دو۔ مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں متوقع جھگڑے کی مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں، جبکہ متاثرہ خاتون کے 17 اور مخالف کے 23 افراد کو چند گھنٹوں کے لیے تھانوں میں بند بھی کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ 8 اگست کو مظفرگڑھ کے علاقے ٹھٹھہ گورمانی میں حاملہ خاتون کو سڑک پر بے لباس کیا گیا تھا۔ 8 اگست کو حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لےکر گھر جارہی تھی کہ 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی، ملزمان نے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بدلے کے لیے یہ گھناؤنی حرکت کی۔ واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے تین ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago