News

مظفرگڑھ ؛ خاتون کو بے لباس کرنے کا واقعہ ، اہم انکشافات سامنے آگئے

مظفر گڑھ ( مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 اگست 2021ء ) صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہر مظفر گڑھ میں خاتون کو بے لباس کرنے کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان پر ملزمان کو بچانے کے لیے پولیس کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا ، یہ انکشاف متاثرہ خاتون کی 22 اگست کو وزیراعظم عمران خان کو لکھی گئی درخواست سے ہوا ، جس میں کہا گیا کہ 15 اگست کو ڈی ایس پی کوٹ ادو کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ، تھانہ محمود کوٹ گئے تو ملزمان کو ریلیف دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا لیکن جب بات نہ مانی تو 5 گھنٹوں تک تھانے میں بند کرکے تشدد کیا گیا ، اس کے علاوہ انکوائری میں بھی دھمکایا جاتا رہا کہ 3 ملزمان کو بے گناہ قرار دو۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اعتراف کیا کہ متاثرہ خاتون کے 17 اور مخالف کے 23 افراد کو چند گھنٹوں کے لیے تھانوں میں بند کیا گیا ، دونوں فریقین میں متوقع جھگڑے کی مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں ، گرفتار ملزمان سے خاتون کے پھٹے ہوئے کپڑے برآمد کیے جو کہ ملزمان خاتون کو برہنہ کرکے کپڑے ساتھ لے گئے تھے۔

واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں بیچ سڑک شوہر کے سامنے حاملہ خاتون کو بے لباس کرنے کا یہ افسوسناک واقعہ 8 اگست کو اس وقت پیش آیا جب حاملہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لے کر گھر جارہی تھی کہ اس دوران انہیں 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی ، ملزمان کی جانب سے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا گیا ، ذرائع سے معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے ، جس کی جانب سے مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے یہ حرکت کی گئی ، واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے 3 ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے کیوں کہ تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شوہر کے سامنے خاتون سے اس شرمناک سلوک کے واقعے پر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ، انہوں نے کہا کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے ، متاثرہ جوڑے کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ، جب کہ ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ دیگر 3 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروائی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی انکوائری بھی کی جائے گی کہ ملزمان کو ضمانت کا موقع کیوں ملا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago