Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ میں حساس اداروں کی کارروائی، القا عدہ کے اہم کما نڈر یاسر پنجابی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔20 مئی۔2016ء) مظفر گڑھ کے قریب سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مذکورہ دہشت گرد گزشتہ روز ملتان میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ پو لیس حکا م کے مطا بق پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیں گزشتہ روز ملتان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں۔انھیں اطلاع ملی کہ مذکورہ دہشت گرد آدھی رات کو بلوچستان کی جانب فرار ہوں گے۔ جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے لنک روڈ ڈی جی خان پر کار اور موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی۔دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ پر جوابی فائرنگ کی گئی جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں سے کا ر، موٹر سائیکل، آٹومیٹک رائفل، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں گزشتہ شب فرار ہونے والے دہشت گرد شامل ہیں جو دریائے چناب کے کنارے کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جب کہ ملزمان بلوچستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت یاسر پنجابی کے نام سے ہوئی جو تنظیم کا اہم کمانڈر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حساس اداروں نے دریائے چناب کے کنارے کارروائی کی تھی جس میں القاعدہ کے 8 دہشت گرد مارے گئے تھے جو ملتان کی یونیورسٹی پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ہلاک دہشت گردوں میں پاکستان میں القاعدہ کا کمانڈر جاوید قندھاری بھی شامل تھا۔ ادھر ملتان میں دریائے چناب کے کنارے گزشتہ روز سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک آٹھ دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم نشتر اسپتال میں کیا گیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago