مظفر گڑھ ‘ملک اسحاق سمیت 14 افراد سپردخاک کر دیئے گئے

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جولائی۔2015ء) مظفر گڑھ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق سمیت چودہ افراد کو انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔مظفر گڑھ میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملک اسحاق سمیت چودہ افراد کو انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیاگیارحیم یار خان میں ملک اسحاق اور انکے دوبیٹوں عثمان اور حق نواز سمیت سات افراد کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ میں رات گئے سخت سیکورٹی میں ادا کی گئی،تین ملزمان کی لاشیں علی پور پہنچائی گئیں۔تہذیب حیدر،شفیق عرف علی اور ظہیر کی سیت پور کے علاقے میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔اور سکھ کوٹلہ افغان کے علاقے میں سپرد کردیا گیا۔بہاولنگر میں کالعدم تنظیم کے نائب صدر رسول شاہ سمیت تین افراد کو سپردخاک کیا گیا۔