مظفر گڑھ اورٹھٹھہ میں ٹریفک حادثات ،4 افراد جاں بحق ،14 زخمی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی10جولائی- 2016ء) مظفر گڑھ اورٹھٹھہ میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 14افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اتوار کو پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے قریب پک اپ وین اور تیل سے بھرے ٹرک میں تصادم ہوا۔ جس میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں 6 ماہ کا بچہ اورٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال علی پور منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر کراچی سے بدین جانیوالی تیز رفتار مسافر بس بیریئر سے ٹکراگئی۔ سجاول ٹھٹھہ پْل پر پیش آنیوالے حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔