مظفر گڑھ ؛ جمشید دستی کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ،رکن قومی اسمبلی حادثے کے بعد موقع سے فرار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔27 نومبر۔2015ء) مظفر گڑھ کے علاقے خان پور میں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ، زخمیوں کو ترکی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ جمشید دستی حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مظفر گڑھ کے علاقے خان پور میں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گاڑی پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ترکی ہسپتال میں منتقل کردیا گی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے حادثے کے بعد جمشید دستی موقع سے فرار ہوگئے