مظفر گڑھ ، دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، دو افراد جاں بحق ، سات زخمی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18جنوری 2014ء) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورسات شدید زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی موضع وڈو والا کی نوشین دختر احمد بخش جتوئی کے رشتہ کے تنازعہ پر ان کے عزیزوں کے دو گروپوں میں اس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہو جب وہ اسی مقدمہ کے سلسلہ میں سول کورٹ جتوئی سے پیشی سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہے تھے ۔فائرنگ سے موقع پر دو افراد اعجاز اور اکبر موقع پر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ جتوئی نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اور مقتولین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا۔ حالت غیر ہونے پر دو زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔