مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2022ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں دربار کنل شریف کے نزدیک 4 نامعلوم مسلح ڈاکو مرغیوں کے بیوپاریوں سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ روپے نقد موبائل فون اور گاڑی نمبر سی اے جے 8741 چھین کر فرار ہو گئے، پولیس زرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تین افراد محمد عمران،ساجد علی اور مہرزمان جو مرغی سپلائی کا کام کرتے ہیں وہ تھانہ صدر مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ دربار کنل شریف کی حدود میں واقعہ مرغی کنٹرول شیڈ سے تقریباً تین لاکھ کی مرغی لے کر مین روڈ کی جانب آ رہے تھے کہ ایک سفید رنگ کی کار نے انہیں روکا اور کار سے چار نامعلوم ڈاکو اترے اور اسلحہ کے زور پر تین افراد عمران،ساجد اور مہر زمان پر تشدد کیا اور ان سے تقریباً دو لاکھ روپے نقدی،موبائل فون اور ان گاڑی نمبر CAJ 8741 چھین لی اور تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان اپنی کار میں ڈال کر فرار ہوگئے اور ان کو پھر احمد پور سیال کی حدود میں پھینک کر فرار ہوگئے ساجد علی نے 15 پولیس ہیلپ لائن پر کال کی تو تھانہ رنگپور کی حدود جوانہ بنگلہ پر ایس ایچ او رنگپور شہباز ظفر اور ان کے ہمراہ جوانہ بنگلہ چوکی انچارج شاہد نذیر نے موقع پر پہنچ کر گاڑی نمبر CAJ 8741 برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔