مظفر گڑھ ،آسڑیلوی ہائی کمشنر کامختار مائی وومن آرگنائزیشن کا دورہ

مظفر گڑھ۔21جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2018ء)آسڑیلوی ہائی کمشنر کا مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ میروالہ کا دورہ, دورہ میں میروالہ میں آسڑیلوی ہائی کمشنر مسز مارگریٹ ایڈمسن کا مختار مائی وومن آرگنائزیشن کا دورہ کیا۔ مختار مائی ماڈل اسکول کے بچوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے آسڑیلوی ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا ۔تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ میر والہ میں آسڑیلوی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن کا مختارمائی وومن آرگنائزیشن ” مختار مائی شیلٹر ہوم اور مختار مائی ماڈل اسکول کا دورہ کیا آسڑیلوی ہائی کمشنر کا میروالہ پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور مختارمائی اسکول کے بچوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے آسڑیلوی ہائی کمشنر اور انکے وفد کو خوش آمدید کہا آسڑیلوی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی خواتین کو کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو عالمی معیشت میں 12 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے پاکستان وفاق اور صوبہ پنجاب کی سطح پر جو خواتین کے حقوق کے لیے کام اور قانون سازی کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔پاکستان اور آسڑیلیا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے دوسال کے لیے ممبر منتخب ہوئے ہیں اور جوملکر انسانی حقوق کے کام کررہے ہیںآسڑیلوی ہائی کمشنر نے مختار مائی کے خواتین کے حقوق اور انکی خدمت کے جذبہ کو خوب سراہا ۔بعد ازاں آسڑیلوی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے مختار مائی وومن آرگنائزیشن کے زیر انتظام تربیت حاصل کرنے والی چالیس خواتین میں اسناد اور سلائی مشین اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سکینڈ پولیٹیکل سیکرٹری آف آسڑیلوی ہائی کمشنر اور متین امین پولیٹیکل اکنامک اینڈ پروگرام آفیسر آسڑیلین ہائی کمیشن موجود تھے۔