مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 اگست2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی وصولی کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔
فیلڈافسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔لائن لاسزکنٹرول نہ کرنے اور ڈیفالٹرز سے وصولی کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر افسران سے میٹنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔
ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ راجیش کمار راٹھی ڈی سی ایم اظہار علی اور اے پی آر او بھی موجودتھے ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…