مظفر گڑھ٬موٹرسائیکلوں میں تصادم ٬ایک شخص جاں بحق ٬دوسراشدیدزخمی

مظفر گڑھ۔21 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2016ء) قصبہ بصیرہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ایک موٹر سائیکل جو مظفرگڑھ کی جانب آ رہا تھا مخالف طرف سے آنے والے موٹر سائیکل سے تیز رفتاری کی وجہ سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی وجہ سے دلبر جس کی عمر 16 سال تھی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی سکندر شدید زخمی ہو گیا, جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہی. یہ دونوں افراد قصبہ نور کبڑا کے رہائشی تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔