مظفر گڑھ،5 سالہ بچی سے ہمسائے کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 مارچ2022ء) مظفر گڑھ میں 5 سال کی بچی کو اس کے ہمسائے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے بتایا ہے کہ پڑوسی اس کی 5 سالہ بیٹی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔گھر سے بچی کے رونے کی آواز آئی تو واقعے کا علم ہوا، اس دوران ملزم فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔