مظفر گڑھ،2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 06 جون2021ء) مظفر گڑھ میں 2 افراد نے مبینہ طور پر ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں 2 افراد نے مبینہ طور پر فدا حسین نامی شخص پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب سے متاثرہ شخص کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ شخص کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں پہلے بھی جھگڑا اور تلخ کلامی ہوچکی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج کیا جا رہا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔