مظفر گڑھ، ڈی سی او نے بغیراجازت چھٹی کرنے والے افسروں کے خلاف کاروائی کاحکم دیدیا

مظفر گڑھ۔11 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 نومبر2016ء)ڈی سی او نے کہا ہے کہ مختلف محکمہ جات بشمول تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران وقت کی پابندی نہیں کررہے اور افسران بالا کی اجازت کے بغیر اسٹیشن سے غیر حاضر رہنے کے ساتھ موبائل فون بھی بند رکھتے ہیں، جس پر تمام ضلعی محکموںکے افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اجازت کے بغیر کوئی آفیسر اسٹیشن سے غیر حاضر نہیںرہے گا اور وقت کی پابندی کرے گا، خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔