مظفر گڑھ، ڈی سی اور ڈی پی او کا بلاول بھٹو کے جلسہ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 8نومبرکومظفرگڑھ کے سپورٹس گراونڈمیں ہونے والے جلسہ عام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی صوبائی اور ضلعی قیادت کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان اور ایم این اے مہر ارشاد احمد سیال بھی بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے جلسہ گاہ کے سیکیورٹی انتظامات پر پولیس سے بریفنگ لی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے کینال کالونی اور گارڈن روڈ کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو 2 دن میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدائت کی۔