مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2020ء) تھانہ چوک سرور شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دولت خان سے 20 عدد کپیاں شراب اور 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ چوک سرور چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جرائم کی روک تھام کیلئے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا۔