مظفر گڑھ۔10 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ ماجد مجید کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ٹیم نے مظفرگڑھ شہر اور گرد و نواح علی پور روڑ، ترکی کالونی، بصیرہ چوک کے علاقوں میں مختلف دکانوں، فوڈ پوائنٹس اورڈرنک کارنرز کا معائنہ کیا اور صفائی کے معیار کی پڑتال کی، غیر معیاری اشیاء اور رنگ استعمال کرنے پر دلپسند سویٹس اور بیکرز کو 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 13سو گرام غیر معیاری رنگ ضائع کردیا گیا، ڈپٹی ڈایکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ماجد مجید نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال ،کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ ، غیر معیاری رنگ کے استعمال سے اجتناب اورکھانے پینے کی اشیا ء کو زمین سے 6انچ اونچا رکھا جائے ، کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے کاریگروں کے میڈیکل بھی بنوائے جائیں، انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق وہ مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء کی پڑتال کرتے رہیں گے اور غیر معیاری اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Prev Post
Next Post