مظفر گڑھ، شیر شاہ آئل ڈپو کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی کارؤائی، پولیس اور حساس اداروں کا کوٹ ادو میں سرچ آپریشن

مظفر گڑھ۔14 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2016ء) شیر شاہ آئل ڈپو کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی کارؤائی کے بعد پولیس اور حساس اداروں کا کوٹ ادو میں سرچ آپریشن .سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی کوٹ ادو مجاہد اقبال برمانی اورحساس ادارے کے افسران نے کی۔سرچ آپریشن موضع چوہدری اورریلوے اسٹیشن کے سرکاری کوارٹروں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 65 گھروں کے افراد کو بائیوو گرافی کے زریعے چیک کیا گیا ۔اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔