مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 ستمبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ رواں ماہ 129بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا گیا اور ان کو 231969یونٹ42 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے اور 86بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے سرکل مظفر گڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی کی چوری روکی جاسکے کیونکہ بجلی چور قومی مجرم ہیں۔