مظفر گڑھ،پٹرولنگ پولیس کے افسران اور اہلکاران کی ویکسینشن کےلئے علیحدہ کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے،پولیس ترجمان

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز۔ 18 جون2021ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے حکم پر پٹرولنگ پولیس کے افسران اور اہلکاران کی ویکسینشن کےلئے علیحدہ  کاونٹر قائم کر دیا گیا  ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس لاہور محمد اکرم  نعیم کے حکم اور ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس  ہما نصیب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ حافظ غلام فرید خان کی زیر نگرانی ضلع  میں پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاران کی کورونا ویکسینیشن کےلئے یادگار کلب میں قائم  سینٹر پر علیحدہ کاونٹر بنا دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس غلام فرید کے مطابق علیحدہ کاونٹر بنانے کا مقصد افسران و اہلکاران  اور ان  کے خاندانوں کو کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بچانا بھی ہے۔