مظفر گڑھ،پولیو مہم کے دوران 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز فائرنگ ،معجزانہ طور پر محفوظ رہیں

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری 2015ء) مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔دونوں محفوظ رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزمظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز پر فائرنگ کی تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ۔واقعہ کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو روک دیاگیا ۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا