News

مظفر گڑھ،صنعتی کارکنوں کو آگ بجھانے ،ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کی ابتدائی تربیت ضرور حاصل کرنا چاہیے، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2021ء) سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں میں ہیوی مشینری اور بجلی کے استعمال کے باعث آگ لگنے سمیت دیگر حادثات کو احتمال رہتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ صنعتی کارکنوں کو نہ صرف آگ بجھانے بلکہ ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کی ابتدائی تربیت ضرور حاصل کرنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں فضل کلاتھ مل میں آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لینے اور صنعتی کارکنوں کو آگ بجھانے اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے آگ بجھانے کی تربیت اور ابتدائی طبی امداد کی تریبت ہر صنعتی کارکن کو حاصل کرنا چاہیے تاکہ حادثے کی صورت میں کم سے کم نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے تمام صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا جارہا ہے اور آگ بجھانے کے آلات اور ان کے استعمال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے مل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور آگ بجھانے والے آلات کا جائزہ بھی لیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago