News

عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،تمام شکایات اورمسائل کو میرٹ پر حل کیا جاتا ہے اگر کوئی سرکاری آفیسر یااہلکار کسی بھی جائز کام کیلئے رشوت کی مد میں رقم طلب کرتا ہے تو اس کو رقم دینے کی بجائے میرے پاس آئیں اگر کام میرٹ پر ہوا تو نہ صرف کام کیا جائے گا بلکہ اہلکار کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی یہ بات انہوں نے ضلع کونسل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی ان کے ساتھ تھے۔ مظفرگڑھ کے شہری عامر کاظمی کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے انجمن تاجران اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کے مستقل حل کیلئے پلان مرتب کیا جائے جلد ہی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے فرداً فرداًمسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی جبکہ پولیس سے متعلقہ شکایات ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس نے سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے مناسب احکامات صادر کئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو، اے ڈی ایل آر، تحصیلدار سمیت محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago