مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26 جون ۔2016ء ) مظفرگڑھ میں شوہر سے معمولی جھگڑے کے بعد بیوی نے 3 بچوں سمیت زہر پی لیا، خاتون اور اس کے تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس تفتیش کے مطابق مظفرگڑھ کے علی محمد نامی شخص نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔علی محمد اپنی دوسری بیوی کو لیکر وہاڑی جارہا تھا کہ پہلی بیوی فوزیہ نے بھی ساتھ جانے کی ضد کرلی۔ علی محمد نے فوزیہ کو ساتھ لے جانے سے انکار کیا تو دلبرداشتہ ہوکر فوزیہ نے اپنے 3بچوں سمیت زہر پی لیا۔ واقعے میں فوزیہ ، اس کا 2سالہ بیٹا مزمل‘ ڈیڑھ سالہ بیٹی ماریہ اور 7 سال کا بیٹا علی جاں بحق ہوگئے۔