News

مظفر گڑھ،سگے بھائی جلاد بن گئے ،غیرت کے نام پر سگی بہنوں سمیت پورے خاندان کو زندہ جلا ڈالا ،ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اکتوبر2021ء) سگے بھائی جلاد بن گئے ،مظفرگڑھ تھانہ سول لائن میں قتل کی لرزہ خیر واردات میںبھائیوں نے غیرت کے نام پر سگی بہنوں سمیت پورے خاندان کو زندہ جلا ڈالا،ملزمان گرفتارکرلئے گئی. مورخہ 16/17.10.2021 کی درمیانی رات نامعلوم لوگوں نے پیر جہانیاں میں پسند کی شادی کرنے والی دو بہنوں کے گھر کو والد ،دو بھائیوں اور بھانجے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جہاں بچوں سمیت (7) افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس پر مقدمہ نمبر 21/673 مورخہ 17.10.21 بجرم 302/34/436 ت پ تھانہ سول لائن درج رجسٹر کیا ۔

واردات میں ملوث (3) افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق مورخہ 16/17.10.21کی درمیانی رات پولیس کو اطلاع ملی کہ پیر جہانیاں میں ایک گھر کو آگ لگی ہوئی ہے۔

جس پر مقامی پولیس، ریسکیو 1122 اور فرانزک ٹیموں سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد (7) لوگوں ۔1۔ فاروق احمد ولد محمد نواز بعمر 35 سال ۔ 2۔ خورشید مائی زوجہ فاروق احمد بعمر 30 سال اور ان کے تین بچے ۔

 

1۔شاہنواز بعمر 12/13 سال ۔2۔ سرفراز بعمر 6/5 سال ۔3۔ محمد یعقوب بعمر 2 سال ان کے ساتھ فوزیہ مائی زوجہ محبوب علی بعمر 20 سال اور اس کا ایک چارماہ کا بچہ احمد علی جھلس کر جابحق ہو چکے تھے کی لاشوں کو نکالا گیا ۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کرائم سین یونٹ کی مدد سے تفتیش شروع کر دی ۔ تفتیش کو جدیدد سائنسی طریقے اور ہر اینگل سے چلایا گیا۔ تو پتہ چلا ملزمان۔ 

1۔ سجاد ولد منظور ۔2۔ صابر ولد منظور ۔3۔ منظور احمد ولد خدا بخش ۔4۔ زوار ولدغلام حسین نے اپنی سگی بہنوں اور انکے خاندان کو اس لیے زندہ جلا ڈالا چونکہ انہوں نے اپنی والدین کی مرضی کے بغیر فاروق اور محبوب سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے رنج میں منصوبہ بندی کے تحت ملزمان نے پٹرول چھڑک کر انکو زندہ جلا ڈالا ۔جس پر تھانہ سول لائن کے SHO افتخار علی ملکانی نے دستیاب تمام تر شواہد اور وسائل کی بنیاد پر اس واقع کے تمام چھپے پہلوں کو ڈھونڈ نکالا۔3 کس ملزمان 1۔صابر ۔2۔ زوار اور منظور کو حراست پولیس میں لیا ۔ مقدمہ کو جلد یکسو کر کے ان کے خلاف سخت ترین سزا کا تحرک کیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago