News

اپوزیشن مہنگائی کا رونا رونے کی بجائے اپنی کرپشن کا رونا روئے ،کرپٹ لیڈروں کو وطن واپس لائے،سردار فہیم اختر

مظفرآباد (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اکتوبر2021ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ،وزیر صحت نثار انصر ابدالی ،وزیر مواصلات اظہر صادق اور وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی نے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کا رونا رونے کی بجائے اپنی کرپشن کا رونا روئے اور اپنے کرپٹ لیڈروں کو وطن واپس لائے۔

پاکستان اس وقت ایشیاء کا سستا ترین ملک ہے۔وطن عزیز میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی لیڈروں کی وہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے جس کی وجہ سے قومی دولت باہر کے ملکوں میں گئی اور اسوقت وطن عزیز کو مشکلات کا سامنا ہے۔کوڈ 19 کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا یہ عمران خان کی ویژنری قیادت کا کمال ہے کہ ملک کووڈ جیسے بحران سے نمٹنے سے کامیاب رہا۔

وزراء کرام نے ان خیالات کا اظہار اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ اس کے پاس عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو کشمیری عوام نے عام انتخابات میں کھلے انداز میں مسترد کر دیا تھا کیونکہ عوام کو پتہ ہے کہ یہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ہی ہیں جنہوں نے اپنے ادوار حکومت میں قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اس ملک کا پیسہ باہر لیکر گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی کرپٹ قیادتیں اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں عوام کے خون پسینے کی کمائی سے دبئی اور لندن میں محلات تعمیر کرنے والے راشی لیڈروں کے چمچوں کو آزادکشمیر کا سیاسی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے مشہور زرداری مافیا کے کرپٹ ٹولے کو اب عوام کی یاد آئی ہے جو انہی عوام کی دولت لوٹ لوٹ کر محل پر محل بناتے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسترد لوگوں کو مہنگائی کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت نے اربوں کی جو کرپشن کی ہے اسکا حساب اسے دینا پڑے گا وائٹ ہاوس سمیت تمام پلازوں کی چھان بین ہو گی اور کرپٹ عناصر قانون کی آہنی گرفت میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے جس میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے دنیا کی طاقتور ترین معیشتیں بھی زبوں حالی کا شکار ہوئیں اور ترقی یافتہ ممالک بھی اسکی تباہی کا شکار ہوے لیکن اللہ کے فضل سے پاکستان نے ایک طرف اس وباء پر اپنے وسائل سے قابو پایا اور دوسری طرف اپنی معیشت کو بھی ٹریک پر رکھا یہی وجہ ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کے کئی ملکوں کی مناسبت سے بہتری کی جانب گامزن رہا۔انہوں نے کہا اسکا اثر معیشت پر بھی پڑا اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھائوکا اثر پاکستان پر بھی پڑا اور قیمتوں میں ردو بدل کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے کرپٹ لیڈروں کا تحفظ کرنا چھوڑ دیں بلکہ انہیں کہیں کہ وہ لوٹی ہوئی قومی دولت واپس کریں اسطرح شائد عوام انہیں معاف کر دیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago