مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 اگست2021ء) مظفر گڑھ میں 8 اگست کو خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کرنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان سے خاتون کے پھٹے ہوئے کپڑے برآمد کر لیئے۔مظفر گڑھ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو برہنہ کر کے اس کے کپڑے ساتھ لے گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کیس میں خاتون کے بھائی کی گرفتاری کے باوجود ملزمان نے شرمناک حرکت کی۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے 22 اگست کو وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھی گئی درخواست بھی سامنے آ گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 15 اگست کو ڈی ایس پی کوٹ ادو کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا، تھانہ محمود کوٹ گئے تو ملزمان کو ریلیف دینے کے لیے ہم پر دبائوڈالا گیا۔
درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ بات نہ مانی گئی تو 5 گھنٹوں تک تھانے میں بند کر کے تشدد کیا گیا، انکوائری میں دھمکایا جاتا رہا ہے کہ 3 ملزمان کو بے گناہ قرار دو۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں متوقع جھگڑے کی مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں، متاثرہ خاتون کے 17 اور مخالف کے 23 افراد کو چند گھنٹوں کے لیے تھانوں میں بند بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ 8 اگست کو مظفرگڑھ کے علاقے ٹھٹھہ گورمانی میں خاتون کو سڑک پر بے لباس کیا گیا تھا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…