مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔1مئی۔2014ء) نواحی علاقہ دین پور میں رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے کو 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ اہل علاقہ نے ملزم کی مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیئے ۔تفصیلات کے مطابق دین پور کے علاقہ چک مٹھن میں ناصر نامی نوجوان نے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کی جس پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا اور مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا بھتیجا ہے پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ ملزم کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ بیٹی سے زیادتی کے واقعہ پر لڑکی کی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…