مظفر گڑھ،جائیداد کا تنازع، بھائیوں نے 2 بہنوں کو قتل کر دیا

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2022ء) مظفر گڑھ میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے موضع کڑی علی مردان میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی وراثت میں ملی جائیداد بہنوں سے ہتھیانا چاہتے تھے۔جائیداد کے حوالے سے بہنوں اور بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور بھائیوں نے فائرنگ کر کے دونوں بہنوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے