مظفر گڑھ،بیوی کی وجہ سے شوہر کی مبینہ خودکشی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 جون2022ء) مظفر گڑھ میں ایک شخص نے بیوی کی وجہ سے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں شہری نے مبینہ خود کشی کرلی، شہری نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا۔

شہری نے کہا کہ میری موت کے بیوی سمیت دیگر 8 لوگ ذمہ دار ہیں، 6 دن سے میری بیوی لاپتہ ہے، سونا اور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔شہری کے مطابق پولیس کے پاس جاؤ تو پیسے مانگتے ہیں، کوئی انصاف نہیں مل رہا۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بیان کے بعد نامزد افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔