News

مظفرگڑھ میں بیوی نے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 جون2022ء) مظفرگڑھ میں بیوی نے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ شخص کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والا گھریلو جھگڑا خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مبینہ طور پر بیوی نے پٹرول چھڑک کر اپنے شوہر کو آگ لگا دی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور مقدمہ بازی بھی چل رہی تھی۔ پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے میں متاثرہ شخص کا جسم بری طرح جھلس گیا جس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی بیوی سمیت 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل فیصل آباد میں بھی ایسا ایک تشویش ناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں زیادتی کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق درندہ صفت ملزم نے ایک معصوم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور پھر لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگا دی۔ واقعہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم جس گھر میں بطور کرایہ دار رہ رہا تھا، اسی گھر کے مالک کی بیوی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزم نے خاتون کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago