مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 جون2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے کہا ھے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام افسران اورملازمین ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے ،شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائے اورپی ٹی ڈبلیوکے بغیرہرگزکام نہ کیاجائے اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔
انہوں نے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔بجلی کی تاروں /کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں، اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اورتاروں کے ساتھ نہ باندھیں،ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…