مظفر آباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2019ء) نلوچھی پل سے ملحقہ جگہ پر خطیر رقم سے بنائے جانے والے پارک کو آوارہ جانوروں نے مسکن بنا لیا ‘ بلدیاتی ادارہ کی جانب سے آوارہ جانوروں کے خلاف کارروائی صرف فوٹو سیشن ثابت ہوئی ‘ قیمتی درختان اور پودہ جات آوارہ جانور ہڑپ کر گئے ‘ گوبر ‘ گندگی اور غلاظت نے پارک کا حسن مانند کر دیا ‘ کوئی پرسان حال نہیں ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی ‘ تجارتی ‘ عوامی حلقوںکا اظہار تشویش ‘ پارک کی مناسب دیکھ بھال اور آوارہ جانوروں سے تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ ‘ سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ چوہدری رقیب کی دِن رات محنت سے دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر کیے گئے اقدامات کی وجہ سے سیاحوں کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں آتے ہی انٹری پوائنٹس پر خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے تھے اسی تناظر میں دارالحکومت بنک سکوائر کے مقام پر خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں نے پارک کو مسکن بنا رکھا ہے قیمتی پودا جات ہڑپ کر گئے ہیں عوام نے کہا ہے کہ پارک کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام کیا جائے ۔