مظفرگڑ ھ صدر سرکل پولیس کی کارروائیوں میں 12 اشتہاری مجرمان گرفتار، منشیات بر آمد

مظفرگڑ ھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2022ء) مظفرگڑ ھ صدر سرکل پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 12 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے منشیات بر آمد کرلی ہیں۔

پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 7675گرام چرس اور 170 لٹر شراب برآمد کر کے 9 مقدمات درج کیے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے 1عدد پسٹل30بور برآمد کیا اور 12 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کر لیا۔اس موقع پرڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کا کہنا تھاکہ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروا ئیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ،کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔