مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او ندیم عباس کی دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے لان میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر شہریوں کو ایک ہی چھت تلے انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان کی موجودگی میں شہریوں کے متعلقہ مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی موجود افسران سے معلومات لیکر فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او ندیم عباس شہریوں کو خود سماعت کر کے مسائل حل کیئے اور سابقہ کھلی کچہریوں کیلئے شہریوں سے ان کی کارروائی کا فیڈ بیک بھی لیا، افسران نے ضلع بھر میں شہریوں کے مسائل کے حل اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی کیلیئے فلاحی منصوبہ جات کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے عملی اقدام کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔