مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2019ء) چیئرپرسن پنجاب چیف منسٹر شکایات سیل محترمہ مہناز سعید کا نوٹس، سی ای او تعلیم مظفرگڑھ کے خلاف لیڈی ٹیچرز کی شکایت پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار کی طرف سے ضلع بھرکی لیڈی ٹیچرز کو مبینہ ہراساں کرنی, سکول وزٹ کے دوران فحش شعروشاعری سنانے اور ناجائز فرمائشوں کے بارے شکایات کا چیف منسٹر شکایات سیل پنجاب وومن ونگ کی وائس چیئرپرسن محترمہ مہناز سعید نے نوٹس لے لیا انکوائری اور جواب طلبی کرلی, وزیر اعلی پنجاب کو سی ای کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی اس سلسلے میں وزیر اعلی شکایات سیل وومن ونگ کی چیئرپرسن محترمہ مہناز سعید نے بتایا کہ شکایات سیل کو ضلع مظفرگڑھ کی متعدد خواتین اساتذہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار کے بارے میں شکایت کی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے بارے شکایات تھیں جن کا نوٹس لیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ شکایات درست پائے جانے پر ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش کر دی گئی ہے۔