مظفرگڑھ ۔ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے خانگڑھ کے علاقہ ٹھٹھہ قریشی کے مقام پر دریا کے کٹاؤ کا معائنہ کیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین کا خانگڑھ کے علاقہ ٹھٹھہ قریشی کے مقام پر ہونیوالے دریا کے کٹاؤ کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب اور ایکسین انہار ملک زین بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریا کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے، نزدیکی علاقوں بالخصوص آبادی اور زرعی زمین کو دریا کی زد سے بچانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے ایکسین انہار کو ہدایت کی کہ ابتدائی طور پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور دریا کے کٹاؤ کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، دریا کے کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ایریگیشن کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد ہر ممکن اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایت کی کہ وہ نزدیکی آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کالج خانگڑھ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ کالج ہذا میں واٹر فلٹر پلانٹ کو فعال کیا جائے اور طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم میں ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے بالخصوص خواتین کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے کالج میں طالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں او رکالج کے ماحول کو خوشگوار بنایا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ کالج میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور اس میں طالبات کو شامل کیا جائے اور انہیں یہ ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ پودوں کی نگہداشت اور حفاظت کریں تاکہ یہ ایک تناور درخت بن سکیں اور ان سے مطلوبہ نتائج حاصل ہو۔