مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اگست2019ء) ملتان روڈ، محمود مل فلائی اوور کے قریب محکمہ ہائی وے کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ موٹر سائیکل کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
موٹر سائیکل سوار مظفرگڑھ سے ملتان جاتے ہوئے فلائی اوور سے رونگ وے سے جارہے تھے، جبکہ محکمہ ہائی وے کی گاڑی ملتان سے مظفرگڑھ آ رہی تھی۔
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین ایک مرد اور کم سن بچہ شدید زخمی۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔