مظفرگڑھ ۔زمین کے جعلی کاغذات تیار کرنیوالے جعلساز گروہ کے خلاف مقدمہ درج،سرغنہ گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 نومبر2019ء) تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی جعلساز گروہ کے خلاف کاروائی، زمین کے جعلی کاغذات تیار کرنیوالے جعلساز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے ایس ایچ او محمد الیاس نے زمینوں کے جعلی کاغذات تیار کرکے فرضی ضمانتیں مچلکے تیار کرنیوالے جعلساز گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور جعلساز عرفان شاہین عرصہ دراز سے کچہری میں جعلی کاغذات تیار کرکے دھوکہ دہی اور فراڈ کرتا تھا۔ جس پر تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے بدنام زمانہ جعلساز کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کے بعد عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا ہے۔