مظفرگڑھ ۔دوموٹر سائیکلوں میں تصادم، جتوئی کا رہائشی شخص موقع پر جاں بحق ، خاتون شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء) دوموٹر سائیکلوں میں تصادم، جتوئی کا رہائشی شخص موقع پر جاں بحق ایک خاتون شدید زخمی۔

تھانہ خان گڑھ کے علاقے سلیمان والا کے قریب قومی شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس سے جتوئی کا رہائشی ریاض خان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون مسرت بی بی شدید زخمی ہوگئی،جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ریفر کردیا گیا ہے ۔