مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اگست2019ء) خان گڑھ شہر کی ایک لاکھ آبادی کے لیے لگایا جانے والا اکلوتا واٹر فلٹر پلانٹ دس روز سے خراب ٰ بلڈنگ کو تالے ٰ صاف پانی نا ملنے سے عوام پریشان ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کی معاملات میں عدم دلچسپی سے انتظامی معاملات درہم برہم پڑے ہیں۔ شہر کی ایک لاکھ آبادی کے لیے میونسپل کمیٹی کی حدود میں لگایا گیا واٹر پلانٹ دس روز سے بند پڑا ہے۔
انتظامیہ نے پلانٹ کی بلڈنگ کو تالے لگادیے ہیں۔ پلانٹ بند ہونے سے شہر اور دوردراز سے صاف پانی لینے کے لیے آنیوالوں کو شدید پریشانی اور ذہنی ازیت کا سامنا ھے ۔بتایا جاتا ہے کہ مناسب دیکھ بھال نا ہونے کی وجہ سے پلانٹ کا بور بیٹھ گیا ہے جس کی بحالی کے لیے ایک معقول رقم درکار ہے، جبکہ میونسپل کمیٹی پہلے ہی مالی بحران کاشکار ہے اور اسکے پاس خاکروبوں کی تنخواہیں دینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں۔شہریوں نے کمشنر ڈی جی خان سے فوری نوٹس لیکر واٹر پلانٹ فوری چالو کرانیکا مطالبہ کیا ہے۔