مظفرگڑھ ۔تحریک انصاف نے بلا امتیاز شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اصلاحات لا نے کا بیڑہ اٹھایا ہے، مہناز سعید

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2019ء) چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل ویمن ونگ کی چیئرپرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بلا امتیاز شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اصلاحات لا نے کا بیڑہ اٹھایا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق صوبے میں میرٹ اور انصاف کی عمل داری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پارٹی کارکنوں اور مظفرگڑھ کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت نے عملاً نمائندگی اور اختیارات دیئے ہیں. ہر شعبہ زندگی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے، پاکستان میں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو نوجوان طبقے کی نمائندہ جماعت ہے،جبکہ حکومت نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے عملی منصوبے سامنے لا رہی ہی. جس کے نتائج سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا�