Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ کے قصبہ سنانواں کے نواحی علاقہ بیٹ عیسن والا میں دریائی کٹاؤ کا سلسلہ جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کے قصبہ سنانواں کے نواحی علاقہ بیٹ عیسن والا میں دریائی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ بے خبر ہے اور عیسن والا کا سرکاری جنگل بھی دریائی کٹاو کی زد میں ہے۔

تفصیل کے مطابق عیسن والا میں دریائے سندھ کے کٹاو کا عمل جاری ھے اور گزشتہ چند برسوں میں ھزاروں ایکڑ اراضی دریائی کٹاو کی وجہ سے دریا برد ھو چکی ھے عیسن والا کے مقامی زمینداروں کی سینکڑوں ایکڑ اراضی کے ساتھ ساتھ عیسن والا کے سرکاری جنگل کی ھزاروں ایکڑ اراضی بھی دریائی کٹاو کی زد میں آ کر دریا برد ھو چکی ھے جس پر کھڑے ھوئے کروڑوں روپے مالیت کے ھزاروں سرکاری درخت بھی دریا برد ھو چکے ھیں مقامی زمیداروں کا کہنا ھے کہ دریائی کٹاو کی وجہ سے درجنوں ایکڑ روزانہ کے حساب سے اراضی دریا برد ھو رھی ھے لیکن حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک عیسن والا کے سرکاری جنگل اور زمیداروں کی اراضی کو بچانے اور دریائی کٹاو کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے حالانکہ مقامی زمینداروں نے متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں درخواستیں بھی دی ھیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ھوئی اھالیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے دریائی کٹاو روکنے کیلئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا انہوں نے وزیر اعلی ا پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ھے کہ دریائی کٹاو روکنے کیلئے کٹاو کی جگہ پر فوری طور پر پتھر ڈالے جائیں اور سپر تعمیر کیا جائے بصورت دیگر عیسن والا کا سرکاری جنگل مکمل طور پر دریا برد ھو جائے گا اور مقامی زمینداروں کی ساری اراضی بھی دریا برد ھو جائے گی انھوں نے کہا کہ انہیں مکمل طور پر تباہ ھونے سے بچایا جائے

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago