News

مظفرگڑھ کےمختلف تھانوں کی کارروائیوں میں15 اشتہاری مجرمان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 جنوری2022ء) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی، ترجمان پولیس کے مطابق ضلع پولیس کےمختلف تھانوں کی کاروائیوں میں15 اشتہاری مجرمان اور ملزمان سے52لٹر دیسی شراب، 1عدد پسٹل30بور معہ2گولیاں،1 عدد رائفل معہ2گولیاں،240گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔

مظفرگڑھ پولیس نے 15مجرمان اشتہاریوں کو دوران ریڈ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیااور اس طرح دیگر کاروائیوں میں تھانہ سرور شہید نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم محمد اسلم سے30لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 20/22درج ، تھانہ روہیلانوالی نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد صفدر  سے 22 لٹردیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 31/22 درج ،تھانہ قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر  ملزم محمد عمران سے پسٹل 30 بور معہ2 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 39/22 درج ،تھانہ جتوئی نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم صادق سے رائفل 8 ایم ایم معہ 2 گولیاں برآمد کرکے مقدمہ نمبر 42/22 درج،تھانہ رنگ پور  نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم غلام شبیر عرف بکرا 120 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 11/22درج ، تھانہ بیٹ میر ہزار نےکارروائی کرتےہوئے مخبرکی اطلاع پر ملزم محمد حاکم سے120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 17/22درج کر کےپولیس نےتمام ملزمان کوگرفتار کر لئے۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس 24 گھنٹے عوام الناس کےجان ومال ،عزت کی حفاظت کے لئے بر سر پیکا ر ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago