News

مظفرگڑھ،کمشنر لیاقت علی چٹھہ کھاد کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری 2022ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن  لیاقت علی چٹھہ کھاد کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسی رضا کے ہمراہ  چوک قریشی میں گوداموں اور دکانوں کا اچانک معائنہ کیااور ذخیرہ کی گئی600 بوری کھاد گوداموں سے نکال کر اپنی نگرانی میں تقسیم کرائی اورموقع پر موجود کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق کھاد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلیل الرحمان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔کمشنر نے چوک قریشی میں  کھاد کی خرید و فروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اورکاشتکاروں کے مسائل حل نہ کرنے اور فرائض میں عدم دلچسپی پر زراعت افسران پر برس پڑے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راستے میں کھاد کے اتارے جانے پر بھی لاعلم رہے ۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کرتے ہوئے  کہا کہ ضلعی حدود میں داخل ہونے والی کھاد کی ہر بوری کا زراعت افسران کو  علم ہونا چاہیے،کھاد کی طلب کے مطابق  دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈیلرز کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کمپنیوں سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ضلع کیلئے کوٹہ کی ہر بوری کاشتکاروں میں تقسیم ہونی چاہیے،کمشنر نے تنبیہہ کی کہ کھاد ڈیلروں سے ملی بھگت کرنے والے افسران ڈویژن میں نہیں رہیں  گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کا ادراک ہے،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،اے سی مظفر گڑھ بھی ہمراہ تھے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago