مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں عوام کی سہولت کیلئے ریونیو کاونٹرز قائم

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں عوام کی سہولت کیلئے ریونیو کاونٹر قائم کر دیئے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب، تحصیل دار اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران مسائل حل کرنے کے لئے کاونٹرز پر موجود رہیں گے۔ ہر ہفتے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کاونٹرز پر موجود رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگرھ امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ اب شہریوں کو زمین کے انتقال کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔